کراچی، اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز) وفاقی وزراء فواد چوہدری، اسد عمر، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، شہباز گل و دیگر سیاسی رہنمائوں نے ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کرکے دھرنے کے شرکا پر پولیس تشدد اور ایم کیو ایم کارکن کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کو غنڈہ گردی قرار دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پر امن احتجاج پر سندہ حکومت کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسے وقت میں جب پی ایس ایل جیسا ایونٹ ہونے جا رہا ہے اس پر تشدد واقعے کا کوئی جواز نہیں تھا۔