• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں شدید برفباری، جانور منجمد، گاڑیاں پھنس گئیں، پروازیں معطل

کراچی (نیوز ڈیسک) ترکی میں شدید برفباری کے باعث استنبول ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ، سڑکوں پر کھڑے جانور بھی برفباری میں منجمد ہوکر رہ گئے، استنبول کی کئی شاہراہوں میں گاڑیاں پھنس گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے کئی شہروں میں مسلسل برفباری جاری ہے۔ استنبول ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ ہائی ویز پر دو دن سے گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں اور کئی شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔استبول کے گورنر نے ہدایت کی ہے کہ سڑکوں پر پھنس جانے والے شہری گاڑیوں کی چابیاں ریسکیو اداروں کے اہل کاروں کو دیکر ہیلی کاپٹر اور امدادی گاڑیوں کےز ریعے اپنے گھر چلے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید