• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گیس پریشر فوری حل کیا جائے‘ بی این پی

کوئٹہ ( آئی این پی )بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری، جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ،نائب صدرطاہر شاہوانی ایڈووکیٹ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کرد ،انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، لیبر سیکرٹری عطاء اللہ کاکڑ، فنانس سیکرٹری میر اکرم بنگلزئی، خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ ،کسان ماہی گیر سیکرٹری ملک ابراہیم شاہوانی، ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اورپروفیشنل سیکرٹری میر مصطفیٰ سمالانی نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے ،سخت سردی میں خواتین بچے و بزرگ شدید عذاب میں مبتلا ہیں لہٰذا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر گیس پریشر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو بی این پی کوئٹہ اس کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی جبکہ احتجاجی شیڈول بھی مرتب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بی این پی ہمیشہ اپنے عوام کی مشکلات کیلئے آواز بلند کرتی رہی ہے،تکلیف میں اپنے عوام کو تنہا چھوڑ نہیں سکتے۔
کوئٹہ سے مزید