میلبورن (جنگ نیوز) آسٹریلیا کی عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی پہلی بار آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے امریکا کی میڈیسن کیز کو آسانی سے مات دیدی، وہ 1980 کے بعد فائنل میں پہنچنے والی پہلی آسٹریلین ہیں۔ ان کا مقابلہ ٹائٹل کیلئے امریکا کی ڈینیلی کولنز سے ہوگا، کولنز نے سیمی فائنل میں پولش حریف ایگا سوائیتک کو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔