• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ایوی ایشن اہلکار سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات کسٹم سٹاف نے سول ایوی ایشن کے اہلکار راجہ گل نواز عباسی سے دوران تلاشی 70000 یورو،56500 سعودی ریال اور 8000 درہم برآمد کر لئے جو پاکستانی 16975195 روپے بنتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزم راجہ گل نواز عباسی ابوظہبی جانے والی فلائٹ پی کے 261 کے ذریعہ جانے والے چک بیلی راولپنڈی کے رہائشی دو مسافر وں محمد اکرم اور نوید احمد کی دی ہوئی غیر ملکی کرنسی اپنے ساتھ لے کر جارہا تھا جو اس نے ان سے انٹر نیشنل ڈیپارچر کی پارکنگ میں لی تھی اور پھر ان مسافروں کو امیگریشن کاونٹر کراس کرنے کے بعد واپس دینا تھی۔کسٹم حکام نے ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔
اسلام آباد سے مزید