• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوسٹ آفس کچلاک میں کرپشن کانوٹس لیاجائے‘ بی این پی

کوئٹہ( این این آئی)بی این پی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہاگیاہے کہ عوامی شکایات موصول ہورہی ہیں کہ کچلاک پوسٹ آفس کے عملے کارویہ لوگو ں کے ساتھ غیرمناسب ہے پوسٹ ماسٹر اور پوسٹ مین نےآفس کا ذاتی جاگیر سمجھ رکھاہے جہاں مختلف لائسنسز اور بلوں پر اپنی مرضی کے جرمانے عائد کرکے لوگو ں کو بیوقوف بناکر پیسے بٹورے جارہے ہیں بیان میں پوسٹ ماسٹر جنرل اورمتعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پوسٹ آفس میں کرپشن کا نوٹس لیں بصورت دیگر بی این پی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے عوام کے ساتھ ایسا رویہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید