ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان شہراور گردنواح میں ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں شہری نقدی ،موٹرسائیکل،موبائلزسمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خیرپوربھٹہ محمد راشد سے دوڈاکووں نے روک کراسلحہ کی نوک پرنقدی50 ہزار وموبائل چھین کرفرارہوگئے ،تھانہ بی زیڈکے علاقے سبززار کالونی محمد عمرسے دوڈاکو گن پوائنٹ پرنقدی 20ہزار چھین کرلے گئے،تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے پل شوالہ محمد مدنی کے گھردوڈاکونے داخل ہوکر اسلحہ کےزور پرنقدی 25ہزار چھین کراسلحہ لہراتے ہوئے فرارہوگئے ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے 11نمبرچونگی محمد ندیم کی بیڈشیٹ دوکان میں دومسلح ڈاکو نے گھس کر نقدی1لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پرآنے کے بعد پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے مصروف کارروائی ،تھانہ صدرشجاعبادکے علاقے پل مسوان محمد اجمل سے دومسلح ڈاکو نقدی4ہزار سمیت موبائل چھین لیا،تھانہ سٹی شجاعبادکے علاقے بائی پاس روڑ محمد اعجاز سے تین ڈاکوموٹرسائیکل اورموبائل لے گئے،تھانہ قادر پور راں کے علاقے سلطان فلورمل محمد یامین سے دوڈاکو موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے ۔