پشاور(جنگ نیوز) میٹروپولیٹن پشاورنومنتخب میئر زبیرعلی نے کہاکہ پشاور کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے اوربلدیاتی منتخب اراکین، معززین شہر، بزنس کمیونٹی اور نواجونوں سے مل کر پشاور کی تعمیر وترقی کاعمل شروع کرینگے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے بچگی میں سلیم خان کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سابقہ ضلع ناظم پشاور حاجی غلام علی، تحصیل شاہ عالم میئر کلیم اللہ خان، جے یوآئی رہنماءارباب فاروق سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں عشائیے میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زبیرعلی اور حاجی غلام علی نے کہاکہ بجلی وگیس لوڈشیڈنگ خاتمے کے لئے بھرپور کوشش کرینگے اورروزگار کے مواقع پیداکرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائینگے اورایس ایم ایز سیکٹر سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ منتخب بلدیاتی نمائندوں، شہریوں اور نواجونوں سے مل کر پشاور کی تعمیر وترقی کے لئے منصوبہ بندی کرینگے اور شہر کے گلی کوچوں کی پختگی ہوں یا نکاسی آب تعمیراتی کام ہوںکے معیا رپر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ انہوں نے پر میئر شپ الیکشن میں بھرپور تعاون اور ووٹ دینے پر اہلیان علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پشاور کے باسیوں کو مایوس نہیں کرینگے اور منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی فنڈ استعمال کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی، بےروزگاری کے خاتمے کے ساتھ آئس نشے سے پشاور کو پاک کرنا مشن ہے اور معززین شہر اپنے بچوں کی بہتر مستقبل میں آئس نشہ کے خاتمے میں پولیس اور میٹروپولیٹن گورنمنٹ سے تعاون کرے۔آخر میں زیبرعلی اور حاجی غلام علی نے اہلیان کا الیکشن میں ووٹ اور سپورٹ کرنے شکریہ ادا کیا۔