• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں کوئی بھی غریب زکواۃ سے محروم نہیں رہے گا

پشاور(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی پشاور کے چیئرمین عبدالستار خان خلیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب مستحقین کو زکواۃ ان کے گھروں کی دہلیز پر دی جائے گی اور کوئی بھی غریب مستحق زکواۃ سےمحروم نہیں رہے گا۔ عبدالستار خان خلیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوکل زکواۃ کمیٹیوں کے چیئرمینوں وائس چیئرمینوں زکواۃ کمیٹیوں کے ممبران اور گروپ سیکرٹریوں کی بارہ ہزار روپے کی امدادی رقم صرف غریب مستحقین ہی کو دینی چاہئے کہ حق داروں کی حق تلفی نہ ہو سکے۔ عبدالستار خان خلیل نے کہا کہ کوتاہی کے مرتکب لوکل زکواۃ کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور گروپ سیکرٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اگر کسی بھی حق دار کی حق تلفی ہو تو وہ ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی پشاور کے چیئرمین سے رابطہ کریں۔
پشاور سے مزید