• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں 0.11 فیصد کمی، آٹا، گھی، چاول سمیت 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ملتان (نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق 27 جنوری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتےکے دوران مہنگائی کی شرح 18.62 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتے کے مقابلہ میں یہ شرح 0.11 فیصدکمی ہوئی ہے.

آٹا،گھی،چاول سمیت 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، دال چنا، ماش، مسور، دال مونگ، بڑا ، چھوٹا گوشت،جلانے والی لکڑی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے ۔

اس ہفتے کے دوران ملک میں دال چنا، دال ماش، دال مونگ، دال مسور، بڑا گوشت، چھوٹا گوشت، سرسوں کا تیل، جلانے والی لکڑی، کوکنگ آئل، لہسن، ٹماٹر، ویجیٹیبل گھی کھلا، ویجیٹیبل گھی ٹن، کپ چائے، چائے کی پتی، چاول باسمتی اور آٹا کی قیمتوں میں اضافہ اور برائیلر مرغی، انڈے فارمی، کیلا، پیاز، آلو، سرخ مرچ پسی، چینی اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ڈبل روٹی، گڑ، چاول اری 9 /6، نمک، دال پلیٹ، بیف پلیٹ، تازہ دودھ، دہی، خشک دودھ، ماچس، سگریٹ، لان، جارجٹ، زنانہ و مردانہ سینڈلز، پرنٹڈ لان، کلاتھ، گیس چارجز، انرجی سیور، الیکٹرک چارجز، واشنگ سوپ، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، صابن اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید