• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری وزیر خارجہ کا دورۂ ایران، مذاکرات میں پیشرفت کا امکان

تہران (جنگ نیوز )قطر کے اعلیٰ ترین سفارت کار نے جمعرات کو ایران کا دورہ کیا ہے، جس سے مذاکرات میں پیشرفت کا امکان ہے، یہ دورہ قطر کے امیر کے واشنگٹن کے دورے سے چند روز قبل ہی ہوا ہے،جس کو 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے حوالے سے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی کا یہ دورہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالھیان کے پیر کو اس بیان کے بعد عمل میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ’اچھے جوہری معاہدے‘ کی امید ہو تو تہران واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

اہم خبریں سے مزید