• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کے بعد اپوزیشن ان ہاؤس اور آؤٹ ڈور شرارتیں ترک کرے‘ اسد عمر

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی اسد عمر نے کہا ہے کہ ایوانِ بالا کی آج کی کارروائی کے بعد حزب مخالف ان ہاؤس اور آؤٹ ڈور شرارتیں ترک کرے جبکہ مسترد شدہ عناصر کے اشاروں پر چلنے کی بجائے حزب مخالف کی جماعتیں تعمیری راستہ اپنائیں۔اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی مفاد کی نگہبانی کے علاوہ سیاست کا دوسرا کوئی راستہ اب باقی نہیں اور اداروں کو خودمختاری کے سہارے پاؤں پر کھڑا کرنے کا وژن قوم کو عمران خان نے دیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مداخلت کے ان کے متعارف کردہ کلچر نے اداروں کی قوت کار کو تباہ کیا ،قوم اور قومی اداروں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مسلط کردہ آلائشوں سے پاک کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید