• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں پر تشدد، متحدہ کی وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف مقدمہ کی درخواست

کراچی(جنگ نیوز، اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرادی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے درخواست محفوظ یار خان اور رکن قومی اسمبلی محمداقبال نے سول لائنزتھانے میں جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے۔ درخواست کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر تشدد کیا اور پولیس تشدد سے 4 خواتین سمیت 5 اراکین اسمبلی زخمی ہوئے۔ پولیس تشدد سے ایک کارکن محمد اسلم جان کی بازی ہار گیا۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام پر امن مظاہرین پر پیپلز پارٹی کی متعصب پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کئے جانے پر ملک کے تمام صوبوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید