• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کوہماری کمزوری تصور نہ کیا جائے،اعجازعالم آ گسٹین

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجازعالم آ گسٹین نے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن کے قیام کے لیے ہمارے جوانوں نے اپنی زندگیوں کی قربانیوں سے کبھی دریغ نہیں کیا اور امن کے دشمن یہ جان لیں کہ ہم پر امن لوگ ہیں مگر اس کو ہماری کمزوری ہرگز تصور نہ کیا جائے۔
لاہور سے مزید