• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس کا گداگروں کیخلاف کریک ڈائون،خاتون سمیت 22گرفتار

پشاور (این این آئی)پشاورمیں گداگروں کے خلاف کریک ڈائون میں پولیس نے مختلف علاقوں سے ایک خاتون سمیت 22گداگر وں کوگرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کیمطابق غربی پولیس نے ائیرپورٹ کے اطراف سے طارق رحمان ولد حبیب الرحمان سکنہ نوے کلے،حضرت علی ولد شاہ زمان سکنہ باڑہ،زرشادعلی ولد ارشادسکنہ نوے کلے،جلال خان ولدحبیب اللہ سکنہ غریب آباد،گل شیرولد مرادخان سکنہ نوے کلے محلہ شہیدآباد،کلب چوک سے عالمزیب خان ولد جلات خان سکنہ افغانستان،مسما نرمینہ زوجہ ساجدپرویز،حیات آبادپولیس نے حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس سے رفیق ولد عالم سخی،نصیرولد محمدسخی،ملک تاج چوک سے عبدالغفورولد اول خان ،سید ولی ولد لاج بر،سربندپولیس نے رنگ روڈچوک سے دولت ولد یاراکبرسکنہ باڑہ،فیروزولد صاحبزادہ سکنہ ورسک روڈچونگی،عبدالصمدولد قمردین سکنہ شکارپورسندھ،سیال خان ولد شہبازکان سکنہ لاچی اڈہ،واجد،دل نواز،ٹائون پولیس نے کسٹم چوک سے فریدگل ولد مرجان،عمران ولد مومن،شیربہادر،پشتہ خرہ پولیس نے محمدفیاض سکنہ بڈھ بیر ،بھانہ ماڑی پولیس نے مسکین آبادچوک سے شفیق اللہ ولد خائستہ گل سکنہ کوٹلی چوک کوگرفتارکیاہے،خاتون سمیت تمام افرادکیخلاف گداگری ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
پشاور سے مزید