• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے دو تہائی اکثریت نہیں، شاہ محمود قریشی 

ملتان(نیوز ایجنسی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام پی ٹی آئی کے منشورکاحصہ ہے لیکن صوبہ بنانے کے لیے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پی پی اور ن لیگ کی قیادت کو خط لکھے لیکن تاحال دونوں جماعتوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پی پی، ن لیگ چاہتے تو اپنے دورمیں جنوبی پنجاب صوبے کیلیے کچھ کرسکتے تھے لیکن دونوں جماعتیں اپنے دور اقتدار میں صوبہ تودرکنارسیکریٹریٹ بھی نہ بناسکے۔
اہم خبریں سے مزید