اسلام آباد ( طاہر خلیل ) معلوم ہوا ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف کی قیادت وفاقی وزیر اسد عمر کو آئندہ الیکشن میں کراچی سے امید وار بنانے پر غور کر رہی ہے۔
اسد عمر 2018 میں اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے تاہم اب ان کا حلقہ تبدیل کرنے پر غور ہور ہا ہے اور اسلام آباد سے زلفی بخاری ان کی جگہ تحریک انصاف کا امید وار بنانےپر بات چیت چل رہی ہے۔
حلقہ نیابت میں تبدیلی کے ابتدائی عندیہ کے بعد اسد عمر نے کراچی پر خصوصی توجہ دینا شروع کر دی ہے اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی حیثیت سے کراچی کیلئے وفاقی حکومت کے تمام میگاپروجیکٹس کی نگرانی کر رہے ہیں ۔