• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسف رضا گیلانی سے اصولوں کی سیاست کی توقع کرنا غلطی ہے،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے دوران یوسف رضا گیلانی کی غیرحاضری کیا پیپلز پارٹی کی غیرسنجیدگی ظاہر کرتی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سے اصولوں کی سیاست کی توقع کرنا غلطی ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن پارٹیوں کی قیادت کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے، وقت آئے اور ضرورت پڑے تو عمران خان ،شہباز شریف، نوازشریف اور مریم نواز بھی پارلیمنٹ سے غیرحاضر ہوسکتے ہیں۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے دوران سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کی غیرحاضری ریاست پاکستان کیلئے توہین آمیز صورتحال ہے۔

اطہر کاظمی نے کہا کہ حکومت کل اسحاق ڈار کے ملک میں نہ ہونے کی وجہ سے سینیٹ میں جیتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید