• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل سے جاسوسی کیلئے سافٹ وئیر کی خریداری، مودی حکومت کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے جاسوسی کیلئے اسرائیل سے سافٹ وئیر خریدنے کیخلاف انڈین سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے، حزب اختلاف نے موقف اختیار کیا ہے کہ مودی حکومت نے غیر قانونی طور پر جاسوسی کی جو کہ غداری کے مترادف ہے، امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے اسرائیل کیساتھ2017میں2ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ کیا جس میں جاسوسی کیلئے استعمال ہونے والا اسپائی وئیر پیگاسس بھی شامل تھا۔ بھارتی وکیل ایم ایل شرما نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ امریکی میڈیا میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت کے اسرائیل کیساتھ2017میں کئے گئے جنگی معاہدے کی تحقیقات کرے، یہ معاہدہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کیا گیا تھا، اسے ختم کرکے رقم واپس لی جائے۔

اہم خبریں سے مزید