لاہور(این این آئی)ملکہ کوہسار مری میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور بغیر پارکنگ عمارتوں کی تفصیلی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹی ایم اے مری نے یہ تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں مری ایکسپریس وے سمیت اہم شاہراہوں پر زیرِ تعمیر عمارتوں، ہوٹلز اور اپارٹمنٹس کی تفصیل شامل ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ آپریشن میں سیل کی گئی عمارتوں اور گرائی گئی تجاوزات کی تفصیلات بھی اس رپورٹ کا حصہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ (آج)پیر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے سامنے پیش کی جائے گی۔