ہنگو(نمائندہ جنگ)ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ ، ٹریفک ڈیو ٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید، سپین زر اور عین حسین کو دوآبہ میں شہید کیاگیا، واقعے کے بعد دہشت گرد فرار ، تحقیقات شروع کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علا قےدوآبہ میں ٹریفک پولیس ڈیوٹی کے دوران موٹر سا ئیکل سوار نامعلوم دہشت گرد وں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2پولیس جوان سپین زر اور عین حسین شہید ہوگئے واقعے کے بعد دہشت گرد فرارہوگئے ، علاقے میں مجرموں کی گرفتاری کیلئے سرچ ا ٓپریشن شروع کردیا گیا۔ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ مجرمان پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے اوراس اسلسلے میں اعلیٰ تحقیقات شروع کردی گئیں ۔