• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پادری کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، کمشنر پشاور

پشاور ( جنگ نیوز )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم کے ہمراہ رنگ روڈ پشاور پر فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پادری پاسٹر ولیم سراج کی رہائش گاہ پر جاکر لواحقین سے تعزیت کی اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے لمسیحی برادری کو یقین دلایا کہ انشاءاللہ پادری کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا حکومت اقلیتی برادری کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ دوبارہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں انہوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور احتجاج ختم کرنے پر مسیحی برادری کا شکریہ ادا کیا اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا
پشاور سے مزید