کراچی (جنگ نیوز) حسین مارکیٹنگ نیٹ ورک کا بطور آفیشل پارٹنرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ساتھ اس سال بھی پی ایس ایل سیون کیلئے معاہدہ طے پایا ہے۔ اس کا اعلان حسین مارکیٹنگ کے سی ای او، بابر اسلام عباسی نے کوئٹہ گلیڈیڑز کے نمائندوں کے ساتھ کراچی میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اب بین الاقوامی طورپر ایک بڑا برانڈ بن چکا ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس کی شان ہیں۔ ڈائریکٹر جنید عباسی نے کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز کی پی ایس ایل میںشرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستا ن ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے ۔