راولپنڈی(خبر نگار خصوصی،خصوصی رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے گزشتہ روزڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے افسران سے ملاقات کی اور دفتر کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نور الامین مینگل نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں میں معیار و شفا فیت کسی طور نظر انداز نہ ہوں۔ دریں اثناء پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں مشترکہ مصوری نمائش کا افتتاح بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ امن کاسفیرہوتا ہے ، وہ اپنے آرٹ کے ذریعے محبت، رواداری اور برداشت کا پیغام دیتا ہے۔