• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیلے عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی،چوہدری شجاعت

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اکیلے عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے، اس بحران میں بعض اندرونی و بیرونی عناصر بھی شامل ہیں جو پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اس کی زراعت کو ٹارگٹ کر کے پورے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، زراعت کو تباہ کر کے تمام چیزوں کو مہنگا کیا جا رہا ہے جس کے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں۔ ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مثالیں تو بہت دی جا سکتی ہیں لیکن صرف ٹماٹر کو ہی لیا جائے کہ کسان آڑھتی کو ٹماٹر 25 روپے کلو فروخت کرتا ہے، دوسرے دن وہی ٹماٹر مختلف ذرائع سے ہوتا ہوا بازار میں عوام کیلئے 150 روپے میں کلو فروخت ہوتا ہے جس کا دھچکا کسان کو پہنچتا ہے، پھر کہا جاتا ہے کہ کسان کو ہونے والے اس بھاری نقصان کا ذمہ دار صرف عمران خان ہے جو میرے خیال میں زیادتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید