• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ہیلتھ کارڈ کے ساتھ ادویات کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کرے،ضیاء عباس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ادویات کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے،حکومت ہیلتھ کارڈ کے ساتھ ادویات کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کرے اور میڈیکل اسٹور کے مالکان اور دوا کے تاجروں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو شہریوں کے مشکلات کا باعث بنے ہوئے ہیں، ان کے خلاف فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کراچی سمیت ملک کے ہر شہر میں ہر قسم کی ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید