اسلام آباد (حنیف خالد) محکمہ خوراک پنجاب نے جہلم‘ چکوال کے اضلاع کی فلور ملوں کا کوٹہ فوری طور پر بڑھا دیا ہے۔ قبل ازیں ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کو 2986ٹن یومیہ ‘ اٹک کو 678میٹرک ٹن یومیہ‘ جہلم کو239میٹرک ٹن یومیہ‘ چکوال کو 129میٹرک ٹن یومیہ سرکاری گندم کا مجموعی کوٹہ 4032ٹن ملا کرتا تھا۔ جسے بڑھا کر اب 4286میٹرک ٹن کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کی فلور ملوں کو 3201میٹرک ٹن‘ اٹک کی فلور ملوں کو 678میٹرک ٹن‘ جہلم کی فلور ملوں کو 255میٹرک ٹن‘ چکوال کی فلور ملوں کو 152میٹرک ٹن یومیہ کوٹہ دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔