• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی پاکستان کی کھلی حمایت، بھارتی سفارت کاری کو دھچکا

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کی کھلی حمایت، بھارتی سفارت کاری کو دھچکا، امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کی قیادت کی بھرپور اور دوٹوک تعریف نے بھارت میں سیاسی ہلچل پیدا کر دی۔ بھارت میں اسے خطے کی طاقت کے توازن پر اثر انداز ہونیوالی اہم پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ ان کے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط اور خوشگوار ہیں اور امریکہ پاکستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے، خصوصاً افغانستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں۔ اس بیان کے بعد بھارتی حزبِ اختلاف جماعت کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ملک بھر سے سے مزید