اسلام آباد (اے پی پی) دفتر خارجہ نے ایران کے حوالے سے پاکستانی شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی حفاظت اور سلامتی کیلئے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو احتیاط برتنی چاہیے، چوکس رہنا چاہیے۔