• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمانوں کو عالمی ایجنڈے کے تحت لڑوایا جارہا ہے، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عالمی ایجنڈے کے تحت دنیا بھر میں مسلمانوں کو لڑ وایا جارہا ہے،موجودہ صورتحال میں اقوام متحدہ کا کردار ختم ہوچکا ہے، اسلامی ملکوں کے لئے اپنی اقوام متحدہ ، اپنی کرنسی اور اپنا بینک بنانے کا وقت آگیا ہے،، ایران پر اسرائیل اور امریکا حملہ اس ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف چیلنج ہے،جب تک مسلم امہ یکجا نہیں ہوگی، عالم اسلام کو اسی قسم کی تباہی اور جنگوں کا سامنا رہے گا،انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو اسلامی ملک ہونے کے ناطے اپنے تعلقات پاکستان سے بہتر بنانے چاہئے۔

ملک بھر سے سے مزید