راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے،خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کی تا ر یخی حیثیت بحال کر تے ہوئے شہر کی خوبصورتی، تزئین ، تاریخی عمارتوں کی بحالی، صحتمند انہ سرگرمیوں کا فروغ اور سیاحت کے لیے شہر کو سرگرمیوں کا مرکز بنانا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار کمشنرراولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کے ہمراہ گلو ر ئیس راولپنڈی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ آ ٓصف محمود نے کہا کہ ہمارا مقصدضلع راولپنڈی کی تا ریخی حیثیت کو بحال کر نا ہے ۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ہمیں مل کر گرین بیلٹ کا تحفظ اور صاف ماحول کے فروغ کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہے ۔