• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخر کرنے کا حکم

پشاور، ایبٹ آ باد (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی) پشا ور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر کرنے کا حکم دیدیا، عدالت کا کہنا ہے کہ مارچ میں برف باری کے باعث بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں ،بڑی تعداد میں لوگ حق رائے دہی سےمحروم ہوجائیں گے، فاضل بینچ نے چیف الیکشن کمشنر کو بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد مکمل کرنے اور اس حوالے سے نیا انتخا بی شیڈول جاری کر نے کی ہدایات جاری کر دیں،صوبائی الیکشن کمشنر نے پشاورہائی کورٹ ایبٹ آبادبینچ کے فیصلے کی روشنی میں صوبے کے18اضلاع میں27مارچ کو ہونے والے بلد یاتی انتخا بات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کے لئے نامزد تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو پبلک نوٹس جاری کرنے سے روک دیا، اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن معطل کر کے پشا ورر ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے آ ئینی رٹ پر 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے رمضان کے بعد انعقاد کا حکم دیا ہے۔درخواست گزارکا مو قف تھا کہ مارچ میں پہاڑی علاقوں میں سردی اور برف باری کی وجہ سے صاف شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف کا امکان ہے۔

ملک بھر سے سے مزید