• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروری میں ترسیلاتِ زر گزشتہ ماہ کی نسبت 5 فیصد کم رہی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فروری میں ترسیلات زر گزشتہ ماہ کی نسبت 5فیصد کم رہی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری2026ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں3.3ارب امریکی ڈالر وطن میں آئے جبکہ جنوری2026میں3.46ارب ڈالر آئے تھے اس طرح جنوری کی نسبت ان میں5فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم فروری2025کی نسبت اس میں5.2فیصد کا اضافہ ہوا ہے،اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے فروی تک کے8ماہ میں26.5ارب ڈالر آئے جبکہ گذشتہ سال23.98ارب ڈالر آئے تھے اس طرح 8ماہ میں10.50فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید