• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون افسر کو ہراساں کرنے پر کے الیکٹرک کے سابق سی ای او کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کے دوران ملازمت خاتون افسر ہراسانی کیس میں گورنر سندھ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر کے الیکٹرک کے سابق سی ای او مونس علوی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کے الیکٹرک کے سابق سی ای او مونس علوی کے خلاف ہراساں کرنے پر کے الیکٹرک کی سابق سی ایم او مہرین عزیز خان کی گورنر سندھ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار دیا کہ صوبائی محتسب نے سی ای او کو ہراسانی کا مرتکب قرار دے کر 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا۔ گورنر نے ہراسانی کی تشریح سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس کی۔ اہم شواہد اور منفی ورک پلیس ماحول نظر انداز کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید