کراچی( اسٹاف رپورٹر )ماڑی پور پولیس نےگھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم شہباز سے 5 موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے دیگر مفرور ساتھیوں کے ہمراہ 25 فروری کو ماڑی پور کے علاقے میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کی تھی، ملزمان واردات کے دوران نقدی رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھے ۔