اسلام آبا( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے گزشتہ رات بحرین کے وزیرِ خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی ، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعودسے ٹیلیفونک رابطے کئے اور خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے بحرین کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ، انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، مکالمے کو فروغ دینےپر زور دیا ۔ منگل کو دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیرِ خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نےگفتگو کے دوران مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے کی تازہ صورتحال بارے تبادلۂ خیال اور حالیہ حملوں بشمول بحرین میں پیش آنے والے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔