• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علم کا سرچشمہ: لاء یونیورسٹی میں یوم علیؓ کی مناسبت سے سیمینار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا (SZABUL) کے شعبۂ جرمیات کے زیرِ اہتمام یومِ علیؑ کے سلسلے میں ایک اہم علمی سیمینار منعقد کیا گیا جس کا عنوان تھا “علم کا سرچشمہ: امام علیؑ کی علمیات اور سائنسی جستجو”۔ یہ سیمینار 10مارچ 2026کو منعقد ہوا جس میں حضرت امام علیؑ کی علمی، اخلاقی اور فکری میراث کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس سیمینار میں ماہرینِ قانون، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی اور امام علیؑ کی تعلیمات کو جدید علمی اور سائنسی تناظر میں سمجھنے کی کوشش کی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ امام علیؑ کی حکمت و دانائی آج بھی علم، انصاف اور تحقیق کے میدان میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ سیمینار میں شہریار دلشاد نے اپنے مقالے “چربی سے دیکھنا اور ہڈی سے سننا” کے ذریعے امام علیؑ کے اقوال میں موجود گہری علمیات اور فکری استعارات کی وضاحت کی۔

ملک بھر سے سے مزید