• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون سندھ سے بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کے کراچی تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن)اندرون سندھ سے بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کے کراچی تبادلے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپارٹمنٹل کمیٹی کی سفارشات پر کمانڈنٹ سندھ ریپڈ رسپانس فورس (RRF) نے بڑی تعداد میں اندروں سندھ میں تعینات پولیس اہلکاروں کو دو برس کے لئے لازمی تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور ان کی خدمات کراچی ریپڈ رسپانس فورس کے کمانڈنٹ کے حوالے کر دی ہیں۔ تبادلہ شدہ اہلکاروں میں 12 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 162 پولیس کانسٹبلز شامل ہیں۔۔

ملک بھر سے سے مزید