راولپنڈی(حافظ وسیم اختر ،اسٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل آنے والے پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے ،پولیس سے بھی ہاتھاپائی، ایک کارکن زخمی، علیمہ خان نے کارکنوں میں صلح کرادی، کارکنوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا ،منگل کو عمران خان سے ملاقات کادن تھا جس کے لئے بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان ،ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان ، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، بیرسٹرسلمان اکرم راجہ، علی زمان ایڈووکیٹ ،انتظار حسین پنجوتھا، عبدالسلام آفریدی اورخواجہ فاروق دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پہنچے لیکن پولیس نے انہیں داہگل ناکے پر روک لیا اور اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں دی ، ،پولیس کے روکنے پرداہگل ناکہ پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا،کارکنوں نے ڈیوٹی پرموجود پولیس ملازمین کو دھکیلتے ہوئے جیل کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جوپولیس نے ناکام بنادی اور کارکنوں کو بزور واپس دھکیل دیاگیا،علیمہ خان بھی کارکنوں کے ہمراہ موقع پر موجود تھیں۔