• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں ہنسنا منع ہے‘‘ میں اداکارہ حاجرہ یامین کی شرکت

کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ سے بھرپور رمضان شو ’’رمضان میں ہنسنا منع ہے‘‘ میں بدھ کے روز معروف اداکارہ حاجرہ یامین بطور مہمان شریک ہوں گی۔ شو کے میزبان تابش ہاشمی ہیں جو اپنے منفرد انداز اور دلچسپ گفتگو سے ناظرین کو خوب محظوظ کرتے ہیں۔ مزاح سے بھر پور شو میں حاجرہ یامین اپنے کیریئر، نجی زندگی اور شوبز سے جڑی دلچسپ باتیں ناظرین کے ساتھ شیئر کریں گی، جبکہ پروگرام میں ہلکے پھلکے مزاح اور دلچسپ سیگمنٹس بھی شامل ہوں گے جو ناظرین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ رمضان میں ہنسنا منع ہے‘‘ شام ساڑھے 4 بجے جیو ٹی وی سے نشر ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید