ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے آ ئی ایم ایف کے دباؤ پر بائیس کروڑ سے زائد غریب قوم سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاتون رہنما تمکینہ زاہد کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری کا نوٹیفکیشن دئیے جانے کے موقع پر کیا۔