پشاور(نمائندہ خصوصی)زکواۃ کمیٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے چیئرمین عبدالستار خان خلیل نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ضلع پشاور میں غربت و بے روزگاری کے خاتمے کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ عبدالستار خان خلیل نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع کے لئے ترقیاتی پیکجز کی منظوری دی گئی ہے لیکن ضلع پشاور کے لئے ترقیاتی پیکجز کی منظوری نہیں دی گئی۔ ضلع پشاور میں لاکھوں آئی ڈی پیز کے آنے سے ضلع پشاور میں غربت و بےروزگاری بڑھتی جاریہ ہے جبکہ ڈگری ہولڈرز نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لئے ہوئے سرکاری دفاتر میں ٹھوکریں کھا رہے ہیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ضلع پشاور میں غربت و بےروزگاری کے خاتمے کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکج کی منظوری دینی چاہئے عبدالستار خان خلیل نے کہا کہ ضلع پشاور میں سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر تعیناتی ضلع پشاور کے نوجوانوں کا حق ہے اس سلسلے میں ضلع پشاور کے نوجوانوں کی حق تلفی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔