• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : نوشکی اور پنجگور میں شہید سیکورٹی اہلکاروں کی یاد میں شمعیں روشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ کے زیراہتمام شانیہ خان کی قیادت میں منگل کی شام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے نوشکی اور پنجگور میں ہونے والے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں شہید سیکورٹی اہلکاروں کی یاد میں ان کی تصاویر کے آگئے شمعیں روش کی گئیں ، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ کی رہنماء شانیہ خان نے شہید سیکورٹی اہلکاروں کو ان کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کرنے کا مقصد نوشکی اور پنجگور میں ہونے والے دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے سیکورٹی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ، شہدا کی ناقابل فراموش قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نوشکی کا دورہ کرکے سیکورٹی فورسز کے جوانوں سے یکجہتی کا اظہار اور یادگار شہدا پر حاضری دی ، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ، مٹی بھر دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سدرہ پراچہ ، نورین ناز غوری نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں قیام امن کیلئے ان کی قربانیاں کھبی رائیگاں نہیں جائیں گی ، بچہ بچہ سر پر کفن باندھ کر ملکی استحکام کیلئے مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کیساتھ کھڑا ہے۔
کوئٹہ سے مزید