• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی آپریشن، وزیراعظم امن و امان کا جائزہ لینے آج کوئٹہ جائینگے

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ کا آج بروز منگل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا۔ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم کی مصروفیت اور دورہ کوئٹہ کی وجہ سے کابینہ اجلاس ملتوی ہوا۔وفاقی کابینہ کا جاری کردہ ایجنڈا واپس لے لیا گیا ہے۔وزیر اعظم آ ج کوئٹہ کا دورہ کرینگے۔وزیر اعظم آ ج وزیر اعلی اور گورنر بلوچستان سے ملاقاتیں کرینگے،وزیر اعظم کوئٹہ میں اہم اجلاس کی صدارت کرینگے۔وزیراعظم کونوشکی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائےگی۔وزیر اعظم کوسی پیک سمیت ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائیگی۔وفاقی وزراء،ارکان اسمبلی اور معاونین خصوصی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔

اہم خبریں سے مزید