کوئٹہ ( نمائندہ جنگ ) کوئٹہ میں بھی سیکورٹی فورسز کی نشانہ بنانے کی کوشش، سریاب روڈ پر موٹر سائیکل بم دھماکے میں دو اہلکار وں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نےسیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کیلئے گزشتہ روز سریاب کے علاقے ولیج ایڈ کے قریب موٹرسائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کر کے سڑک کنارے کھڑی کی سیکورٹی فورسز کے چار اہلکار دو موٹرسائیکلوں پر معمول کے گشت پر تھے وہ جیسے ہی ولیج ایڈ کے قریب پہنچنے تو موٹرسائیکل میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو اہلکار اور ایک راہگیر معمولی زخمی ہو ئے ۔