• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہباز شریف کو کل عدالت طلب کرلیا

لاہور( نمائندہ جنگ)سینٹرل اسپیشل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی 10فروری کو طلبی کا سمن وصول کروا دیا۔ شہبا ز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

عدالت نے کورونا کے باعث شہباز شریف کی حاضری استثنی کی درخواست خارج کر دی ،اہم ترین پیشی میں ملزم شہباز شریف کو 4500 صفحات پر مشتمل چالان کی کاپیاں دی جائیں گی۔

 عدالت کے حکم پر ایف آئی اے کے سب انسپکٹر نے شہباز شریف کی رہائشگاہ96ایچ ماڈل ٹائون میں 10فروری کو عدالت طلبی کا سمن وصول کرایا جو ان کے ملازمین نے وصول کیا ۔

اہم خبریں سے مزید