• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کراچی میں آخری میچ جیتنے سے حوصلے کافی بلند ہوئے، عمر گل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ کراچی میں آخری میچ جیتا اس کی وجہ سے حوصلےکافی بلند ہوئے ہیں ۔بدھ کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پہلے میچ بھی اچھے کھیل رہے تھے بدقسمتی کے ساتھ کچھ غلطیاں ہورہی تھی اب ان پر قابو پالیا ہے،عمر گل نے کہا کہ وہی ٹیمیں جیتتی ہیں جو اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہیں۔کراچی کا مرحلہ کوئٹہ نے بہت اچھے طریقے سے ختم کیا۔لاہور میں ہونے والے میچز بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ لاہور کے میچز میں وہ غلطیاں نہ دہرانے کی کوشش کریں گے۔کراچی کا موسم اچھا تھا اتنی اوس نہیں پڑتی تھی ۔یہاں اوس زیادہ ہے اس لیے پروفیشنل ہونے کے ناطےہم اس کو مد نظر رکھتے ہوئے پریکٹس کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید