اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار اور منتخب حکومت کے ساتھ ہے‘اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلے‘ ان کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے، 50 دن کے بعد وزیراعظم عمران خان مزید مضبوط ہوجائیں گے‘یہ لوگ عدم اعتماد کیلئے بندے نہیں لاسکتے، مارچ میں کس کو لے کر آئیں گے، اپوزیشن اپنی چارپائی کےنیچے جھاڑو دے‘ اپنے بندے پورے کرے‘فضل الرحمان کی سیاست الگ اور پیپلزپارٹی و ن لیگ کی سیاست الگ ہے،پوری اپوزیشن کے راستے جدا جدا ہیں‘ اپوزیشن وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد مشکلات کا شکار ہے‘ یہ لوگ ہمارے اتحادیوں سے مدد مانگ رہے ہیںاور ان کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں، مجھے یہ لوگ 23مارچ کو بھی اسلام آباد آتے نظر نہیں آرہے ، یہ سارے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں‘ 22سال بعد وزیر اعظم روس کے دورے پر جارہے ہیں ‘چوہدری شجاعت سچے‘ کھرے‘اصولی انسان اورمیرے بھائیوں جیسے ہیں‘8دن میں پتہ لگ جائے گا کہ عدم اعتماد کی کیا صورتِ حال ہے‘ وزیرِ اعظم سے گزارش کی ہے کہ سویلین کی بھی تنخواہ بڑھائی جائے ۔