کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے انقلاب ایران کی 48ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ایران کے قابل فخر قوم کی الہی اقدار و قوانین اور اسلام ناب محمدی کا احیاء اس عظیم انقلاب کی کامیابی کا باعث بنا، استعمار اور عالمی استکبار کے جسم، جان کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان اور ایران کے تعلقات کے قیام کی 74ویں سالگرہ کے موقع پر ان دونوں عظیم اور اسلامی ممالک کے درمیان عشروں پر محیط برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، دونوں حکومتوں کے جامع عزم اور ارادے کی تعریف اور دونوں ملکوں کے ترقی میں ان تعلقات کی اہمیت پر زور دیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عظیم قوم کی کامیابیوں اور عزتوں میں اضافہ فرمائے۔ پاک-ایران کی دوستی زندہ باد۔