• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین کارکردگی‘ اسد عمر کا دوسرا‘ ثانیہ نشتر کا تیسرا‘ شفقت محمود کا چوتھا نمبر

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین کارکردگی پر دس وفاقی وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے ہیں جس میں مراد سعید سب پر بازی لے گئے۔اس حوالے سے وزیراعظم آفس میں تقریب منعقد ہوئی۔

بہترین کارکردگی میں مراد سعید کی وزارت مواصلات پہلے، اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی دوسرے، ثانیہ نشتر کی سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کی وزارت تیسرے نمبر پر، شفقت محمود کی وزارت تعلیم چوتھے نمبر پر رہی۔

شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق پانچویں نمبرپر، خسرو بختیار کی وزارت صنعت و پیداوار چھٹے، مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف ساتویں، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی وزارت تجارت آٹھویں نمبر پر رہی۔ شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں اورفخرامام کی نیشنل فوڈ سیکورٹی کی وزارت آخری نمبرپررہی۔

اہم خبریں سے مزید